وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کے شہری ترقی کیلئے کئے اقدامات قابل تعریف ہیں بہترین کارکردگی اور شہر کو صاف ستھرا بنانے پرانہیں حکومت کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا جائے۔
ان خیالات کا اظہار صدر انجمن شہریاں محمود احمد خان لودھی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رائو سہیل اختر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے سی وزیرآبادعوامی مسائل کے خاتمہ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔شہر یوں کی سہولت کیلئے شہر کے مختلف مقامات سے گندگی کے قدیمی ڈھیروں کا خاتمہ کر کے ان کی جگہ پارکس کی تعمیرات ان کے قابل تعریف اقدامات ہیں۔
بعض مقامات پر پارکس کی تعمیرات سے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے وہاںقیمتی سرکاری جگہیںبھی غیر قانونی قبضوں سے محفوظ ہو ئی ہیں۔ انہوں نے باب وزیرآباد کی تعمیر کو اے سی وزیرآباد کی طرف سے شہریوں کیلئے ایک تحفہ قرار دیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر کے وزیرآباد سے جانے کے بعد بھی لوگ انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔صدر انجمن شہریاں محمود احمد خان لودھی نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اے سی وزیرآباد کو اچھی کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا جائے۔