فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) انجمن تاجران سٹی (الائیڈ گروپ ) کے نائب صدر اور مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک اکبر حیات نے سابق صوبائی وزیر اور شریف برادران کے معتمد خاص رانا ثناء اللہ خان کیخلاف تھانہ سمن آباد میں درج کی جانیوالی ایف آئی آر کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام کی شرمناک مثال قرار دیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک سے مطالبہ کیا ہے کہ جھوٹا مقدمہ فوری طور پر خارج کیاجائے ایک بیان میں ریاستی اداروں کو سیاسی پریشر سے آزاد رہ کر کام کرنیکی راہ میںخود رکاوٹ بن جائے گی
انہوں نے کہا کہ آٹھ دسمبر کو ناولٹی پل چوک کے سانحہ میں سابق صوبائی وزیر کو نامزد کرنے والے جواب دیں کہ 31 اگست کو پاکستان ٹیلی ویژن اسٹیشن پر حملے کی ایف آئی آر کے ملزم اور عدالتی اشتہاری عمران خان خود کو حوالہ پولیس کیوں نہیں کرتے اورشامل تفتیش کیوں نہیںہوتے؟ ملک اکبر حیات نے کہا کہ غلط روایات قائم کرنے والی تحریک انصاف ملک میںقانون کی بالادستی چاہتی ہے تو مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں پیش ہو کر ثابت کر دیں کہ وہ قانون کا احترام کرتی اور اس کی قیادت خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھتی وگرنہ عمران خان’ شاہ محمود قریشی اوراسد عمر کیخلاف تھانہ سمن آباد میں رانا ثناء اللہ کی رہائشگاہ پر حملے کی ایف آئی آر کو بھی مدنظر رکھا جائے۔