کروڑ لعل عیسن کی خبریں 30/11/2014

Hazrat Shah Naseeruddin Naseer

Hazrat Shah Naseeruddin Naseer

نعت گو شاعر پیرانِ پیر حضرت شاہ نصیرالدین نصیر کا دو روزہ عرس مبارک مورخہ10,11 دسمبر بروز بدھ اور جمعرات

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) نعت گو شاعر پیرانِ پیر حضرت شاہ نصیرالدین نصیر کا دو روزہ عرس مبارک مورخہ10,11 دسمبر بروز بدھ اور جمعرات دربار عالیہ گولڑہ شریف میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا ئے گا۔ جس میں ملک بھر سے علمائے کرام خطبات فرمائیں گے اور شعراء و نعت خوان حضرات ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ عرس میں اندرون ملک تمام شہروں سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران کی کی قرعہ اندازی انتہائی بد نظمی کا شکار۔ صدر کے خلاف شدید نعرے بازی اور گو مختیار گو کے نعرے

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) انجمن تاجران کی کی قرعہ اندازی انتہائی بد نظمی کا شکار۔ صدر کے خلاف شدید نعرے بازی اور گو مختیار گو کے نعرے ، مسلسل 10 مرتبہ مختلف دکانداروں کے نام نکلنے کے باجود دکانداروں کی موقع پر موجودگی کا بہانہ کر کے انہیں خوش قسمت نہ سمجھا گیا بلکہ گیارویں اور بارھویں بار قرعہ نکال کر 2 خوش نصیبوں کے اعلان کر دیئے گئے۔ جس پر ان دس افراد اور ان کے حمایتیوں نے ٹیم ایم اے ہال کے باہر انجمن تاجران کے صدر مختیار حسین کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اور گو مختیار گو کے مسلسل نعرے لگاتے رہے۔ تفصیل کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کروڑ نے شہر بھر کے تاجروں سے فی کس 90 روپے کے کر 2 لاکھ روپے سے زائد رقم اکٹھی کی۔ اور ایک عمرہ کا ٹکٹ اور ایک موٹر سائیکل رکھا گیا۔ قرعہ اندازی کے مہمان خصوصی اے سی کروڑ تنویر یزدان ، ڈی ایس پی خالد محمود اور ایس ایچ او منظور خان میرانی تھے۔ قرعہ اندازی کی تقریب ٹی ایم اے ہال میںمنعقد ہوئی۔ اور پہلا نام ماما رفیق کا نکلا۔ جن کا بیٹا ہال میں موجود تھا۔ جبکہ دوسرا نام فقیر محمد کا نکلا۔ جن کا بیٹا ہال میں موجود تھا۔ اسی طرح تیسرا نام محمد شعیب نامی نوجوان کا نکلا جو کہ رش کے باعث باہر کھڑا تھا۔ اسی طرح نعمان احمد سمیت 10 افراد کے نام نکالے گئے۔ لیکن سب کو غیر موجودگی اور ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کا بہانہ بنا کر نظر انداز کر دیا گیا۔ اور گیارویں اور بارھویں پرچی نکال کر دو دکانداروں گل شیر اور اعجاز حسین کو بالترتیب عمرہ کا ٹکٹ اور موٹر سائیکل کا انعام دیا گیا۔ جس پر نظر انداز کیئے گئے افراد اور ان کے درجنوں ساتھیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انجمن تاجران کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گو مختیار گو کے نعرے لگائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر طارق پہاڑ ، انتظار حسین قریشی ، حاجی پائیندہ خان ،
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر طارق پہاڑ ، انتظار حسین قریشی ، حاجی پائیندہ خان ، عبدالحمید گھلو ، حاجی اسحاق انصاری ، میاں عبدالرحمن ، نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران نے لوگوں کو بیوقوف بنا کر 2 ہزار سے زائد دکانداروں سے 90 روپے فی کس کے حساب سے 2 لاکھ روپے اکٹھے کر کے 48 ہزار کا عمرے کا ٹکٹ اور 40 ہزار کا موٹر اور 10 ہزار روپے کے دیگر تحائف دے کر آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اور پہلے 10 خوش نصیب جن کے نام نکلے کی غیر موجودگی کا بہانہ بنا کر انہیں جان بوجھ کر نظر انداز کر دیا گیا۔ جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ حالانکہ کچھ افراد کے بیٹے اور بھائی موقع پر موجود تھے۔ اور 2 افراد ہال کے باہر کھڑے تھے۔ جو رش کے باعث اندر تک نہ پہنچ سکے اور ان کی پرچی خارج کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کی دو سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جس پر اگلے ہفتے تفصیلی بیان شایع کریں گے۔