یونین کونسلوں اور ضلع کی سربراہی کے حصول کیلئے سیاسی دھڑوں نے اپنی اپنی حکمت عملی ترتیب دینا شروع
Posted on July 24, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ملکہ(عمر فاروق اعوان سے) اگست، ستمبر میں متوقع بلدیاتی انتخابات، امیدواروں نے لنگر لنگوٹ کس لئے، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق اگست، ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسلوں اور ضلع کی سربراہی کے حصول کیلئے سیاسی دھڑوں نے اپنی اپنی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی۔
اور یوسی، ضلع کے اقتدار کے حصول کیلئے ابھی سے مضبوط امیداوار سامنے لانے کیلئے صلاح ومشوروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ یو سی ملکہ سے اس بار کچھ نئے امیدواروں کے ساتھ کچھ پرانے امیدوار بھی میدان میں اُتریں گے۔
اس بار بلدیاتی دنگل میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ بلدیاتی دنگل کی تیاریاں عید کے بعد زورو شور پکڑیں گی فیصلہ وقت ہی کرے گا۔