بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجمن قانون گوئیاں وپٹواریاں کے الیکشن مکمل کشمیر فرینڈز پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی چیف الیکشن کمشنر کے فرائض ADCG راولا کوٹ راجہ طارق خان نے انجام پایا۔
انجمن قانون گوئیاں وپٹواریاں کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور انکے جملہ مسائل کو حل کروانے کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلاوں گا نو منتخب صدر راجہ مظہر اقبال کا آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے پٹواریوں اور گرداوروں سے خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزانجمن پٹواریاں وقانون گوئیاں کے مرکزی الیکشن گزشتہ روزپر یس کلب پنڈی میں بخیر وخوبی انجام پائے چیف الیکشن کمشنر کے مطابق راجہ مظہر اقبال نے اپنے مد مقابل سردار محمد آصف کو شکست دے کر بھا ری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ سردار محمد نعمان خان مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
باقی عہد یداران میں راجہ عاشق حسین کیانی سینئر نائب صدر ،محمد صغیر خان سینئر نائب صدراول ،سید فاروق حسین کا ظمی نائب صدر دو ئم ،چو ہدری محمد خالد ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،چو ہدری محمد فرمان سیکرٹری نشرواشا عت ،ملک مختار احمد سیکرٹری مالیات کامیا ب قرار پائے فر ینڈز پینل کی فتح کی خبر سنتے ہی حامی پٹواریاں و گردا وران نے جیتنے والے امیدواروں کے حق میں زبر دست نعرہ بازی کی۔