انجمن پٹواریاں /قانون گوئیاں تحصیل بھمبرکا ایک ہنگامی اجلاس
Posted on July 4, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر: انجمن پٹواریاں /قانون گوئیاں تحصیل بھمبرکا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ساجد محمود پٹواری صدر تحصیل منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل ہاکے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں حکم آمدہ ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر کا بغور جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کل مورخہ 3-713کو ڈپٹی کمشنر بھمبر سے زیرصدارت طارق بیگ گرداور /پٹواری کوملازمت سے بلا جواز فراغت کرنے پر انجمن کی طرف سے خدشات ظاہر کیے گئے۔
اورڈپٹی کمشنر سے استدعا کی کہ کسی کو بھی ملازمت سے فارغ نہ کیا جائے اس میٹنگ کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے ایک گرداور کو تنزل کر دیا اور پانچ پٹواریوں کو جونیئر موسٹ تصور کرتے ہوئے ملازمت سے فارغ کر دیا گرداور طارق بیگ سینئر موسٹ گرد اور ہے کی بلا جواز تنزلی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے انجمن تحصیل بھمبر پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر ،صدر آزادکشمیر ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ہمارے اس جائز مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبرکا حکم مورخہ 4-7-13منسوخ کروائیں۔
خطاب میںصدر تحصیل انجمن پٹواریاں /قانون گوئیاں و سیکرٹری جنرل اسکے علاوہ طاہر بھٹی و شعمون اختر و دیگر پٹواریاں نے اپنے اپنے خطاب احکام بالا سے استدعا کی کہ یہ حکم واپس لیا جائے اگر اسی طرح ملازمین کو جونیئر موسٹ کا بہانہ بنا کر ملازمت سے فراغت کا سلسلہ جاری رہاتو انجمن گرداوران /پٹواریاں ہڑتال کی کام دیکر پورے خطے میں ہڑتال کرائیں گے۔
اسکے علاوہ ضلع صدر انجمن گرداوراں /پٹواریاںطارق بیگ اپنے خطاب میں کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے میری انجمن گرداوران /پٹواریاں کے حق میںآواز اٹھانے کے ردعمل میں مجھ کو بھی جونیئرموسٹ کرکے تنزلی کر دی یہ کھلم کھلا انتقام ہے میں جس کا ڈٹ کر مقابلہ کرونگا اور ایوان تک آواز صداقت بلند کرونگامرکزی صدر انجمن قانون گوئیاں/پٹواریاں سردار مشتاق نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھیوں کو حق کی آواز بلند کرنے پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے سینئر موسٹ گرداور کو جونیئر موسٹ کرکے ملازمت سے فارغ کرکے ظلم عظیم کیا ہے میں بحیثیت مرکزی صدرانجمن پٹواریاں /قانو ن گوئیاں آزادکشمیر مطالبہ کرتا ہوںکہ ڈپٹی کمشنر اپنا حکم واپس لیں بصورت دیگر پورے آزادکشمیر میںاحتجاج کی کال دی جائیگی ۔