جمعیت تمام مذہبی جماعتوں کی ماں کی حیثیت رکھتی ہے، حافظ محمد صدیق مدنی
Posted on October 24, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
چمن : جمعیت علماء اسلام چمن کے رہنما حافظ محمد صدیق مدنی نے کہاہے کہ جمعیت کسی فرقے کانام نہیں بلکہ یہ اسلام کے آفاقی نظام کے نفاذ کے لئے جہد جد کررہی ہے جوتمام مذہبی جماعتوں کی ماں کی حیثیت رکھتی ہے،بچھڑے ساتھیوں کی واپسی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بشردوست کاروان کو جمعیت علماء اسلام میں ضم ہونے پر اظہار خوشی کرتے ہوئے کیا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالرزاق، بخت کاکڑ، مولانا نصراللہ کبزئی، حاجی کلاخان، فیض کاکڑ، مولانا اختر شاہ اور رمضان شاہ چرمی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کاعلان خوش آئیند ہے۔
حافظ محمد صدیق مدنی نے کہاکہ جے یوآئی کی جہدجدکی طویل سیاسی تاریخ ہے جس نے فرنگی سامراج سے برصغیر کو آزاد کرنے میں اہم کردار ادا کیا، قیام پاکستان کے بعدملک میں نفاذ اور جمہوریت کی بحالی کے لئے لازوال قربانیاں پیش کیں، مولانا مفتی محمودرح کی سیاسی جہدجدکی بدولت ملک کو متفقہ اسلامی آئین ملا، قادیانیوں کو غیر مسلم قراردیاگیا، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ناموس رسالت کے قانون میں ہرقسم کی تبدیلی کی روک تھام کی، انہوں نے کہاکہ غلط فہمی کی وجہ سے ہمارے ساتھیوں نے راستہ الگ کیا تھا اب وہ واپس جمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔
جو خوش آئندہے انہوں نے کہاکہ اب تک ڑوب میں تین ہزار سے زائد کارکن واپس جمعیت میں شامل ہوگئے ہیں یہی وجہ ہے کہ حالیہ انتخابات میں جمعیت نے ڑوب کی قومی اور صوبائی نشستوں پرکامیابی حاصل کی انہوں نے کہاکہ بشردوست مرحوم نے ساری زندگی جمعیت میں گزاری، اسلام کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں ان کی جہد جد ہمارے
لئے مشعل راہ ہے ہم آج عہد کرتے ہیں کہ ان کامشن نفاذاسلام کے لئے جہدجد اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد مرحوم عبدالخالق بشردوست کی پہلی برسی عقیدت سے منائیں گے انہوں نے بشردوست کاروان کے رہنماوں کو دوبارہ جمعیت میں شمولیت پرمبارکباددی اوران کی استقامت کے لئے دعاکی۔ درین اثناء حافظ محمد صدیق مدنی نے بشردوست کاروان کے رہنماؤں کی دوبارہ جمعیت میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر جمعیت کو مزید فعال اورمنظم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔