اسلام آباد(جیوڈیسک)جے یو آئی (ف) نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جے یو آئی ف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمن نے کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر غور کیا گیا۔
حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی مجلس عاملہ خیبرپختونخوا میں حکومت سازی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لے گی اس کے علاوہ انتخابات میں دھاندلیوں سے متعلق امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن فیصلوں کا اعلان کریں گے۔