انجمن فلاح بہبود انسانیت کے زیر اہتمام کڈنی ڈائلسز سینٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک تقریب منعقد ہوئی

گوجرانوالہ : انجمن فلاح بہبود انسانیت کے زیر اہتمام کڈنی ڈائلسز سینٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے ،تقریب سے خطاب کے دوران ایڈمنسٹریٹر سید امیر حیدر کرمانی نے کہا کہ گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

کڈنی ڈائلسز سینٹر میں مخیر حضرات کی مدد سے جدید ترین مشینیں نصب کی گئی ہیں جہاں پر ضرورت مندوں کے لئے مفت سروسز دی جاتی ہیں، اس موقع پر شیخ طارق اقبال، محمد بابر لون، محفوظ الرحمان خان، ڈاکٹر منظور، شیخ ذوالفقار، جمشید بشیر،سید امیر حیدر، مدثر حنیف و دیگر موجود تھے۔