آستانہ عالیہ مراڑیاں شریف میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے بھی شرکت کی

گجرات : آستانہ عالیہ مراڑیاں شریف میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی نے بھی شرکت کی ، میٹنگ کی صدارت پیر محمد افضل قادری نے کی، یہ میٹنگ موضع گورالہ میں قبرستان میں گندے پانی کے داخل ہونے پر احتجاج کے حوالہ سے منعقد ہوئی، ڈی پی او گجرات نے بذریعہ فون ٹی ایم اے سے رابطہ کیا اور فوری طور پر نالے کی صفائی اور قبرستان کو گندے پانی سے صاف کرنے کی بات کی، ڈی پی او کی مداخلت پر احتجاج ملتوی کر دیا گیا۔

صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے کہا کہ اگر فوری طور پر گندے پانی کی نکاسی کا عمل نہ کیا گیا تو ہر چوک میں احتجاج کیا جائیگا ، قبریں مقدس ہیں ان کا احترام لازمی ہے، چوہدری محمداشرف وڑائچ آف گورالہ نے ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی اور پیر محمد افضل قادری سے اپیل کی کہ گندے پانی کی نکاسی کے حوالہ سے فوری انتظامات کیے جائیں۔