ماہر فلکیات کا سورج سے 1300 گنا بڑا ستارہ دریافت کرنے کا دعویٰ

Sun

Sun

پیرس (جیوڈیسک) ماہرین فلکیات نے سورج سے 1300 گنا بڑا ستارہ دریافت کیا ہے، فرانس کے شہر ‘نیس’ کی ایک رصد گاہ میں تحقیق کرنے والی ماہرین فلکیات کی ٹیم کے مطابق یہ ستارہ اب تک دریافت ہونیوالے دس بڑے ستاروں میں سے ایک ہے، ‘ایچ آر 5171 اے’ نامی ستارہ زمین سے 12 ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے

سورج سے دس لاکھ گنا زیادہ چمکدار ہے، اسے زمین سے دوربین کے بغیر بھی دیکھا جاسکتا ہے، ماہرین کے مطابق اس کی دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گزشتہ 40 برسوں کے دوران اس ستارے کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے