اسٹیبشلمنٹ کے موڈ کے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، مولانا فضل الرحمان

 Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے طالبان سے مذاکرات کے نام پر صرف دکھاوے کے لیے باتیں کی گئیں جبکہ مذاکرات کے لیے حکومت اور طالبان میں سے کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے وہ راستہ نہیں اپنایا جہاں سے امن کا حصول ممکن ہوتا بلکہ طالبان سے مذاکرات کے نام پر صرف دکھاوے کے لیے باتیں کی گئیں جبکہ مذاکرات کے لیے حکومت اور طالبان میں سے کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسٹیبشلمنٹ کا موڈ نہیں مذاکرات کامیاب بھی نہیں ہو سکتے، جے یوآئی(ف) کبھی بھی آپریشن کے حق میں بات نہیں کرے گی کیوں کہ ہم ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں۔