روم (جیوڈیسک) اٹالین کار ریلی کے افتتاحی روز چیمپئن شپ لیڈر سبیسٹن اوگئیر نے شاندار پرفارمنسسز دکھا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اٹلی میں ریلی آف سارڈینیا کا ایونٹ شروع ہوا تو دنیا بھر کے ڈرائیورز نے اپنے جوہر دکھائے، کچے کے مشکل ترین ٹریک پر آگے نکل جانے کے جوش نے ایک کار کو حادثے کا شکار کر دیا۔
جبکہ جیری ماٹی کی گاڑی پنکچر ہو گئی۔ فرانسیسی ڈرائیور نے اپنی برتری دکھاتے ہوئے پہلی سٹیج میں کامیابی سمیٹی ، فِن لینڈ کے ڈرائیور دوسرے نمبر پر رہے،روسی ڈرائیور نائیو کوف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔