اٹلی (جیوڈیسک) اٹالین سائیکلنگ ریس میں پرتگال کے روئی کوسٹا نے فتح اپنے نام کر لی۔ اٹلی میں ہونے والے سائیکلنگ ایونٹ میں 208 سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔ بارش نے مقابلے کو مزید مشکل بنا دیا۔
جس کے باعث صرف 61 سائیکلسٹ ہی منزل تک پہنچ سکے۔ پرتگال کے روئی کوسٹا نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ اسپین کے جوکم روڈریگو دوسرے اور ان کے ہم وطن Alejandro Valverde تیسرے نمبر پر رہے۔