اٹالین گراں پری فائنل، سپین کے رائیڈرز نے میدان مار لیا

Rome

Rome

روم (جیوڈیسک) اٹالین گراں پری کے فائنل میں سپین کے رائیڈرز نے میدان مار لیا۔ ورلڈ چیمپئن Jorge Lorenzo نے لگاتار دوسرا ٹائٹل جیت لیا۔ اٹلی کے San Marino سرکٹ پر ہونے والی ریس کے فائنل میں بائیک رائیڈرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

ریس میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ عالمی چیمپئن سپینش رائیڈر Jorge Lorenzo نے مقررہ فاصلہ تین اعشاریہ تین سات کی برتری سے طے کرکے فتح حاصل کی اور مسلسل دوسری بار اٹالین گراں پری کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چیمپئن شپ لیڈر Marc Marquez دوسرے جبکہ سپین ہی کے Dani Pedrosa تیسرے نمبر پر رہے۔