انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول کا اتاترک ائیر پورٹ دہشتگردوں کے نشانے پر تین حملہ آوروں نے انٹر نیشنل ٹرمینل کے داخلی راستے پر فائرنگ کی اور پھر سیکورٹی چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ مرنیوالوں میں 13 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد یورپ کی اہم عمارتوں اور ائیر پورٹس کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ عالمی رہنماوں کی جانب سے دھماکے کی شدید مذ مت کی گئی۔ یورپین یونین ، چین اور امریکا نے ترکی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
پوپ نے مرنیوالوں کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔ ترک وزیر اعظم یلدرم نے دھماکے کا ذمہ دار داعش کو قرار دیتے ہوئے شدت پسند تنظیم کیخلاف عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔