اے ٹی سی سے کالعدم ٹی ایل پی رہنماؤں کی متعدد مقدمات میں ضمانت منظور

Protesters

Protesters

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے رہنماؤں کی متعدد مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

جن رہنماؤں کی ضمانت منظور ہوئی ان میں مولانا فاروق الحسن، غلام غوث بغدادی، پیر ظہیر الحسن، مولانا شریف الدین اور دیگر شامل ہیں۔

ان گرفتار رہنماؤں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں انسدد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔