ایتھنز : مرگلہ ٹاور سانحہ کا ملزم 8 سال بعد انٹرپول کی مدد سے گرفتار

Arrested

Arrested

سانحہ مرگلہ ٹاورز کا ملزم آٹھ سال بعد یونان سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو انٹرپول پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ غیرملکی کے مطابق اکہتر سالہ ملزم کو یونان میں جزیرہ زاکینتھوس کے ہوائی اڈے سے اسوقت گرفتار کیا گیا. جب وہ برطانیہ جانے کے لئے طیارے میں سوار ہو رہا تھا تاہم یونانی پولیس نے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا۔

ملزم پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے۔ جو دو ہزار پانچ سے مرگلہ ٹاور کیس میں پاکستانی پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم نے مرگلہ ٹاور کا نقشہ تیار کیا تھا۔ جو کہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے میں زمین بوس ہو گئی تھی اور عمارت کے ملبے تلے دب کر اٹہتر افراد جاں بحق اور چوراسی زخمی ہو گئے تھے۔