اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انجمن طلباء اسلام انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 9,10,11دسمبر کو سٹوڈئنٹس ایکٹیویٹی سنٹر میں بک فئیر کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے لیی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دے دیی گئی ہے بک فئیر کی تیا ریاں عروج پر ہیں تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی ہر سال کی طرح اس سال بھی طلباء کا کتاب اور قلم سے تعلق برقرار رکھنے کیلئے بک فیئرکا انعقاد کر رہی ہے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے بک فئیر میں تمام موضوعات کی کتابیں ایک ہی چھت تلے طلباء کو دستیاب ہوتی ہیں۔
ناظم انجمن طلباء اسلام انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی سید افضال احمد نے بک فیئر کا مقصد بیان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آج کے دور میں انٹر نیٹ اور کمپیوٹر نے کتاب کی جگہ لے لی ہے اور آہستہ آہستہ کتاب کی اہمیت ختم ہو رہی ہے اس طرح کی نمائش کے انعقاد سے لوگوں میں کتب بینی کا ذوق بڑھ جاتا ہے اور طلباء کے تحقیقی ذوق کو ابھارنے کے لیے بک فئیر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اپنی نسلوں کو کتاب کی روشنی سے منور کر نے کے لئے اور طلبہ کا کتاب اور قلم سے تعلق برقرار رکھنے کے لئے انجمن طلباء اسلام ایسی کاوشوں کو بروئے کار لاتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے مذہبی اور سیاسی لوگ بک فئیر کا دورہ بھی کریں گے