ATI نے ہر سطح پر کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی صدا بلند کی ہے۔انجمن طالباتِ اسلام

اسلام آباد: انجمن طالباتِ اسلام اسلام آباد کے وفد کی ضلعی ناظمہ حافظہ مریم مصطفائی کی قیادت میں کشمیری حریت رہنما مشال ملک سے ملاقات۔۔ ملاقات میں ضلعی جوائنٹ سکیرٹری طیبہ بی بی، ضلعی پریس سیکرٹری صوبیہ افتخار، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ویمن ونگ کی ناظمہ حافظہ عائشہ فاطمہ، نائب ناظمہ مصباح اکر م رانا،جوائنٹ سیکرٹری جامعہ اصمہ بی بی ، پریس سیکرٹری جامعہ ثناء الہی، جبکہ نمل یونیورسٹی سے قدسیہ اکرم اور لاہور سے قراةالعین بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں حریت رہنما مشال ملک نے مسئلہ کشمیر پر اے ٹی آئی ی کوششوں کا سراہا انہوں نے کہا کے نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا سرمایا ہوا کرتے ہیں انہوں نے کہا کے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا کشمیریوں کی انتھک محنتیں ضرور رنگ لائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پرمیڈیا کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔۔ انجمن طالباتِ اسلام کی ذمہ داران نے کہا کہ انجمن نے ہر لمحہٰ اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر آواز پر لبیک کہا اور کشمیر کی آذادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

کشمیر پاکستان کی شارخ ہے اور اور اس کے حصول تک انجمن طالباتِ اسلامی کی ہر کارکن مسئلہ کشمیر پر آواز اُٹھانے والے ہر فورم کا ہراول دستہ ہوگی۔ انہوں گزشتہ دنوں اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے اسرائیلی کلچر پروگرام کی شدید الفاظ میں مزمت بھی کی اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے واقعات کا سدِباب کیا جائے۔

ATI women Wing

ATI women Wing

ATI women Wing

ATI women Wing