ممبئی (جیوڈیسک) گانا ’چلتے چلتے‘ 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پاکیزہ‘ کا ہے، جسے لتا منگیشکر نے اپنی آواز دی تھی، اس گانے کے موسیقار غلام محمد تھے جبکہ اس گیت کو کیفی اعظمیٰ نے لکھا تھا۔
حال ہی میں گلوکار عاطف اسلم نے بالی وڈ فلم ’مترون‘ کے لیے لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے ’یونہی کوئی مل گیا تھا، سر راہ چلتے چلتے‘ کا ریمیک گایا ہے جس پر گلوکارہ نے شدید خفگی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر نے گانے کے ریمیک پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے یہ گانا سنا ہے اور نہ ہی سننا چاہتی ہوں‘۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’آج کل کلاسک گانوں کے ریمیک کا جو ٹرینڈ چل نکلا ہے یہ انتہائی افسوس ناک ہے، کیا گانوں کو بنانے کی صلاحیت یہ ہے کہ پرانے کلاسک گانوں کی موسیقی نقل کی جائے اور ان کی اصل شاعری میں ردو بدل کرکے انہیں پیش کیا جائے‘۔