گوجرانوالہ : ناجائز تعمیرات کیخلاف اے سی سٹی عتیق الرحمن کا بھاری مشینری کے ہمراہ اروپ ٹائون کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن 6 بلڈنگز مسمار 18 سیل۔تفصیل کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ اور ڈی سی او کی زیر ہدایت پر اے سی سٹی و ایڈمنسٹریٹر اروپ ٹائون عتیق الرحمان نے ٹی ایم او اسد علی شاہ، ٹی او آر سید قلب عباس،انفورسمنٹ انسپکٹر ماجد بٹ کے ہمراہ بلڈنگ انسپکٹران محمد صفدر اور ساجد امین کی نشاندہی پر پنڈی بائی پاس علی پور چوک، گوندلانوالہ روڈ پر بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 6 بلڈنگز کو مسمار اور اروپ ٹائون ،سیالکوٹ روڈ، فتو منڈ روڈ پر 18عمارتوں کو سیل کر دیا۔
عدم تعاون پر متعلقہ مالکان کیخلاف مقدمات مقامی تھانوں میں درج اے سی سٹی عتیق الرحمان نے مزید بتایا کہ ہر ہفتے میں 3دن یہ آپریشن جاری رکھیں گے۔