بحر اوقیانوس میں برمودا ٹرائی اینگل متعدد جہازوں کو نگل چکی

Bermuda Triangle

Bermuda Triangle

ملائیشیا (جیوڈیسک) ملائیشیا کے دو مسافر طیارے سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔ جنوب مشرقی ایشیا کے پانیوں میں ایک نئی برمودا ٹرائی اینگل تو ان حادثوں کی وجہ نہیں بن رہی۔

ایم ایچ 317 مسافر طیارے نے انجان منزل کی جانب اڑان بھری اور اب اسی جغرافیائی محل وقوع میں ایک اور طیارہ لاپتہ ہوگیا ۔ طیارے کی گمشدگی کو لے کر مختلف خبریں گردش میں ہیں ۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی بحر اوقیانوس کی طرح جنوب مشرقی ایشیا کے سمندروں میں ایک نئی برمودا ٹرائی اینگل ہے جو جہازوں کو نگل رہی ہے۔

امریکی پانیوں میں پراسرار مثلث اب تک متعدد بحری جہاز اور مسافر جہاز نگل چکی ہے ۔ ایک اور تھیوری میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم اور سمندری طوفان میں پائلٹ کنفیوژ ہو کر طیارے سے کنٹرول کھو دیتے ہیں اور وہ کنٹرول روم کو جہاز کو حادثہ پیش آنے کے بارے میں آگاہ نہیں کر پاتے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سورابایا سے سنگاپور جانے والی ائیر بس اے تھری تھر ٹی طوفان باد و باراں میں گھر کر تباہ کن خرابی کا شکار ہو گئی ہو۔