اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نواز شریف کو زرعی پیکج پر جو لکھ کر دیا گیا انہوں نے وہ پڑھ کر سنا دیا۔ فوج کے سپہ سالار کی بڑی تصویر لگانے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
ملک کے بڑے مسائل بدعنوانی اور دہشتگردی ہیں۔ ملکی آئین، ایٹم بم سمیت آج ملک میں جو کچھ بھی ہے وہ سیاستدانوں نے دیا۔ ملک کیلئے میرے دو قائدین نے جان قربان کی نواز شریف کا ساتھ نہیں ۔ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے کی کوشش کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر اور دیگر سیاستدانوں کو عدالتی نوٹس جاری ہونے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاستدانوں نے غلطیاں کی ہیں ان کو کرپشن کے گندے تالاب میں چھلانگ نہیں لگانی چاہیے تھی۔ پی پی ملک کی زنجیر اور وفاق کی علامت ہے اگر پی پی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔