ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد اب ایٹمی پارلیمنٹ بنانے نکلا ہوں۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مشترکہ عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
سید منور حسن نے تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دشمنوں سے آزاد کرانے کے لئے جماعت اسلامی اور تحفظ پاکستان نے اتحاد کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایمان مضبوط ہو تو عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے کرپٹ لوگوں کا احتساب کریں گے۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے کراچی میں ووٹر فہرستوں کی دوبارہ تصدیق کے حوالے سے فیصلے کو الیکشن کمیشن نے مسترد کرد یا ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ سال سے لگ رہا تھا کہ پاکستان کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے اس لئے پاکستان دوستی نے مجھے مجبور کیا کہ آرام کی زندگی ترک کرکے عوامی مہم چلا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پر کرپشن کے کوئی الزامات نہیں ہیں جس کی وجہ سے جماعت اسلامی سے عام انتخابات کے حوالے سے اتحاد کیا ہے۔