اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز:نوواک جوکووچ کا کامیاب آغاز

Novak Djokovic

Novak Djokovic

لندن (جیوڈیسک) دفاعی چیمپین نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا کامیاب آغاز کر دیا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں عالمی نمبر کا پہلے میچ میں سامنا تھا کرویشیا کے مارین چلچ سے۔

ٹاپ سیڈ جوکووچ نے باآسانی چھ ایک اور چھ ایک سے میچ جیت کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی، ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹین اسلیس وافرینکا نے چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ کو چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔