اترکھنڈ میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 ہو گئی

Atrkhnd

Atrkhnd

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمارشندے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں سے ریاست اتراکھنڈ میں اب تک 900 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو میں بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ بڑی تعدادمیں ہلاکتوں کی اصل وجہ بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ ہے۔

جبکہ ہزاروں افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست اترکھنڈ کے متاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک ایک لاکھ 5 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔