کوئٹہ (جیوڈیسک) افغانستان کی پاکستان میں مداخلت کا ایک اور ثبوت منظر عام پر آ گیا۔ کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج حملے میں ملوث دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات ملنے کا انکشاف، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوئی العالمی سے نکلا۔
آپریشن مکمل ہونے کے بعد آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں جبکہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی سے تھا۔
وزیرداخلہ بلوچستان نے حملے کے وقت ہاسٹل میں سات سو پولیس اہلکاروں کی موجودگی کی تصدیق کی اور فورسز کے بروقت اور موثر آپریشن کو قابل تعریف قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کو محدود رکھا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی، خودکش بمبار کی عمر 12 سال کے قریب ہے۔