مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) گزشتہ روز خالد محمود سندھو پر حملہ کرنے والے48افرادکے خلاف مقدمہ درج، خالد محمود سندھواے ایس آئی نے وقاص بھٹہ کو احترام رمضان کی خلاف ورزی کرنے سے منع کیا تھا جس پر وہ حملہ آور ہو گئے، انچارج رمضان بازار فہیم نسیم کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی آباد میں فہیم نسیم انچارج رمضان بازار مصطفی آباد کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ کے مطابق ہم 19جون کو ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود خالد محمود سندھو اے ایس آئی تھانہ مصطفی آباد نے وقاص بھٹہ کواحترام رمضان میں سرعام خربانی کھانے سے منع کیا جس پر وہ خالد محمود سندھو پر حملہ آور ہو گیا اور ساتھیوں کو آواز دے دی جس پر اویس عرف وقار، رضا، شعیب، نذیر احمد، عابد عرف مٹھو،محمد آصف، محمد آصف، تنویر عرف شبیر، مختار عرف بھولا، محمد الیاس، رمضان عرف جانی، علی، الیا س مہنا، راشد، بابر بھٹہ،بھیرا بھٹہ، جمیل انصاری،بلا سبزی والا25/30کس نا معلوم افراد بھی آ گئے اور خالد محمود سندھو asiپر حملہ آور ہو گئے، اسکی سرکاری وردی پھاڑ دی اور خالد محمود سندھو asiکا موبائل فون بھی چھین لیا، ڈیوٹی پر موجود محمد امجد نائب تحصیلدار، محمد عامر، بابر علی، محمد اقبال، ودیگر ملازمین TMA نے خالد محمود سندھو asiکو وقاص بھٹہ وغیرہ کے چنگل سے چھڑایا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے 3/4احترام رمضان،147/149-506/186-382/353کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اے سی قصور شاہ رخ نیازی کی طرف سے رمضان بازار مصطفی آباد کا دورہ ، گزشتہ روز ہونے والے ہنگامی کی وجہ سے بند دوکانیں کھلوادی، رمضان بازار سے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کرنے دیا جائے گا، شاہ رخ نیازی کی یقین دھانی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے ہنگامی آرائی کے بعد پھل اور سبزی والوں کی زیادہ تر دوکانیںبند رہی، جبکہ اے سی قصور شاہ رخ نیازی نے رمضان بازار میں آ کر دوکانیں کھلوا دیں اور سبزی و پھل کی دوکانوں کیلئے متبادل افراد تلاش کر لئے، اور سبزی و پھل فروشوں کویقین دھانی کروائی کہ رمضان بازار میں دوکانیں لگانے والوں کو پولیس ہر گز گرفتار نہیں کرے گی، آپ دوکانیں لگائیں، جس پر رمضان بازار میں تمام دوکانیں کھول دی گئی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے خریداری بھی کی۔