فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پا کستا ن مسلم لیگ (ن) پی پی 65 کے صدر و چیئرمین سٹی کو نسل 14 رانا شو کت علی نے پارا چنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ایک بیان میںرانا شو کت کی پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ معصوم شہریوں کا نشانہ بنانا بربریت ہے۔
رانا شوکت نے کہاکہ ایسی کارروائیاں کرنیوالے ملک کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام دشمنوں کے عزائم کا حوصلے سے مقابلہ کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔رانا شوکت نے کہاکہ حکومت آخری دہشت گردکو ختم کر کے دم لے گی۔انہوں نے کہاکہ امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔
انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ دشمن قوتوں کوہضم نہیں ہورہا اور وہ اس کوناکام بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں۔رانا شو کت کا جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔