ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ ہمارے سیسمیک بحری جہاز اوروچ رئیس پر اگر کسی نے حملہ کیا تو اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔
انصاف و ترقی پارٹی کے صدر نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خطاب میں مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال پر غور کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہ باور کرایا تھا کہ اگر اورچ رئیس پر حملہ کیا گیا تو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی جس کے سلسلے میں پہلا جواب انہیں دے بھی دیا گیا ہے۔
کورونا اور اس کے معیشت پر مرتب اثرات کے بارے میں صدر نے کہا کہ مطمئن رہا جائے یہ دور بھی ہماری معاشی کارکردگی کے لحاظ سے حوصلہ افزا ثابت ہوگا۔