بغداد (جیوڈیسک) داعش کی جانب سے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو دکھائی کی گئی ہے جس میں امریکا کے عراق پر قبضے کے دوران ایک امریکی فوج کو قتل کیا گیا اور جس میں امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم تم سب کو خون کے سمندر میں غرق کر دیں گے۔
دوسری جانب امریکا نے شام میں “داعش” کے خلاف کارروائی کے لیے شامی حکومت سے تعاون کی تردید کی ہے۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شامی فوج خود ہی اپنے علاقے میں داعش کی سرکوبی کے لیے فضائی اور زمینی حملے کر رہی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں شام میں داعش کے خلاف شامی فوج کی کارروائی کی تحسین نہیں کی گئی تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ شام اور عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرنے والی تنظیم کے خاتمے کے لیے جاری کارروائی ایک درست اقدام ہے۔