ایرانی خارجہ امور اور قومی سلامتی کے مشیر علاالدین بروجردی نے کہا ہے کہ اگر شام کے خلاف کسی بھی طرح کی فوجی کاروائی ہوئی تو اس سے اسرائیل کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔
دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد سے ایک ملاقات کے بعد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہی اجلاس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر شام کے خلاف فوجی مداخلت ہوئی تو پورے مشرق وسطی اس کی لپٹ میں آجائے گا۔ جس کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی سلامتی کیلئے بھی خطرہ پیدا ہوجائے گا اور اسرائیل کو یقینی طور پر شکست ہو جائے گی۔