حملوں کی حالیہ لہر : افغانستان میں طالبان کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

سکیورٹی حکام نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا حالیہ حملوں کی لہر میں شدت کے بعد اقدام کیا جا رہا ہے کیونکہ جنگجو نئی حکومت کیلئے چیلنج بنتے جا رہے ہیں اور غیرملکیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہرات، قندھار ارزگان اور دیگر شورش زدہ علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی۔