حضور غوث الاعظم دستگیر
Posted on January 29, 2015 By Geo4 Webmaster آپکی شاعری, شاعری
ہے کرم جس پر تمہارا غوث الاعظم دستگیر
وہ مقدر کا ہے اچھا غوث الاعظم دستگیر
آپ کا دیکھوں میں روضہ غوث الاعظم دستگیر
دل میں یہ ایک ہے تمنا غوث الاعظم دستگیر
سوزنِ رحمت سے کر دیجئے ذرااِس کو رفو
دل ہوا ہے پار ہ پارہ غوث الاعظم دستگیر
آپ نور ِمصطفی ﷺ ہیں آپ آلِ مرتض
آپ کا ہے بول بالا غوث الاعظم دستگیر
بارہ سن کی ناو ¿ ڈوبی تھی باراتی جس میں تھے
زندہ اِن سب کو نکالا غوث الاعظم دستگیر
آپ کی شانِ مقدس میں کہوں میں کیا بھلا
آپ کا رتبہ ہے اعلیٰ غوث الاعظم دستگیر
پل میں زندہ پل میں مردہ کر رہے بچوں کو آپ
کھیل بھی کیا تھا نرالا غوث الاعظم دستگیر
جب لبِ کوثر نبی ﷺ بھی ہوں علی اور آپ بھی
مجھ کو ایک جام دینا غوث الاعظم دستگیر
زیر سایہ آپ کے سب ہیں مریدِ باصفا
آپ پر رب کا ہے سایہ غوث الاعظم دستگیر
کیا خبر تم کو نہیں ہیں ہم بروں کے واسطے
رہنمائے دین و دینا غوث الاعظم دستگیر
آپ ہیں آقا ہمارے دین و دنیا میں ہمیں
آپ ہی کا ہے سہارا غوث الاعظم دستگیر
آپ سردارِ ولی ہیں آپ کو حق نے کیا
رہنمائے دین و دنیا غوث الاعظم دستگیر
میں ذلیل وخوار تھا ناچیز تھا سچ تو یہ ہے
آپ نے اعظم بنایا غوث الاعظم دستگیر
Ghous e Azam
تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com