لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے نائب صدر محمد زاہد صدیقی نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت کی 4 سالہ کارکردگی کا ہر سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے، بے جا تنقید کرنے والوں کو بھی عالمی رپورٹوں پر غور کرنا چاہیے، بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے” عمران زرداری برادرز ” اگر عوامی مسائل پر توجہ دیتے تو ان کی مقبولیت کا گراف یوں نیچے نہ آتا اوران کی اس طرح سبکی نہ ہوتی۔محمد زاہد صدیقی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی تمام تر توجہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے پر مرکوز ہے، انشاء اللہ 2018 تک لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل حل کرلیں گے جبکہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی ایجنڈہ نہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے سپیڈاور نتائج کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں جن کی اب دوسرے صوبے بھی نقل کررہے ہیں۔محمدزاہدصدیقی نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نوازشریف او روزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے سیاسی ویثرن کا برملا اعتراف کیاجارہاہے، اب اپوزیشن کو بھی بے جاالزام تراشی کو ترک کردینا چاہیے اورجمہوری عمل کے مطابق اپنا تعمیر ی کردارادا کر نا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔ پاکستان ہم سب کا ملک ہے ‘ بھائی چارے اور پیار و محبت سے ہی اسے دہشتگردوں سے نجات دلائیں گے،شوکت فجر لاہور( )پاکستان مسلم لیگ(ن) کاہنہ کے رہنماء شوکت حسین فجرنے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے بے گناہ انسانوں کی زندگی سے کھیلنے والے درندے ناقابل معافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں جو ہمارا ہی روپ دھار کر ہماری صفوں میں گھسے ہوئے ہیںاور ہمارے قومی اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں اپنی صفوں سے باہر نکالناہو گا ۔شوکت حسین فجرنے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے باعث مشکل حالات سے دو چار ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایسی جامع حکمت عملی اختیار کی ہے کہ اب کوئی دہشت گرد ہمارے اندر چھپ نہیں سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے ‘ بھائی چارے اور پیار و محبت سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اسے دہشت گردی سے نجات دلائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔