اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہی ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہی ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری اللہ تعالیٰ کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے۔ اسلام امن کا مذہب ہے۔ ہم ایک مثالی نبی کے امتی ہونے کے باوجود ایک مثال کیوں نہیں بن سکے؟ سیرت مصطفی کا تقاضہ ہے کہ ہم قرآن کی روشنی میں عملی زندگیاں گزاریں۔

ان خیالات کا اظہار AC کمشنر محمد اختر منڈھیرا بے گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران اور ٹی ایم اے کی جانب سے بازاروں کی سجاوٹ، حسن و قرأت اور محفل نعت کے مقابلوں میں حصہ لینے والے مختلف سکولوں کے بچوں میں انعامات کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر یعقوب شاہ قریشی، ٹی ایم او ملک آصف بھڈوال، ڈاکٹر عالم گیر بودلہ، احسان الٰہی، سید ممتاز شاہ، محمد اکرم، جمع فقیر، شاہد خان، جاوید ربانی، مشتاق لاہوری، شیخ محمد امین گڈو، رانا محمدا فضل، قاری سلیمان معینی، کامران قادری، قاری ارشد، قیصر نقشبندی بھی موجود تھے۔