لیہ (ایم آر ملک) اپنے رویوں میں بہتری لاکر سائلین کو ریلیف فراہم کریں، مظلوم کی حق رسی اور بلاتا خیر مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے، مجرمان اشتہاری کی گرفتاری روزانہ کی بنیاد پر ریڈکئے جائیں، مویشی چوری کے خلاف جاری خصوصی مُہم میں، مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور تحرک کیا جائے، مجرمان اشتہاری، مویشی چور، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ اوز کوٹارگٹ، ناقص کارکردگی پر چارج شیٹ کیا جائے گا۔
ڈی پی او لیہ غازی محمد صلاح الدین کی دوران میٹنگ پولیس افسران کو ہدایات ،تفصیلات کے مطابق دفترپولیس میں منعقدہ میٹنگ میں ڈی ایس پی شمس الدین ، ڈی ایس پی خالدمحمود ،ایس ایچ اوز ضلع ھٰذا اورانچارج انویسٹی گیشن تھانہ جات شریک ہوئے دوران میٹنگ اب تک ہونے والے کرائم خصوصاً سنگین مقدمات اور زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیاگیا اورہدایات جاری کی گئیں کہ تمام زیرتفتیش مقدمات کی جلدازجلدتفتیش مکمل کی جائے یکم جنوری 2014ء کے بعد درج ہونے والے مقدمات کو ترجیحی بنیاد پر یکسوکرکے چالان عدالت میں پیش کئے جائیں ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے رویوں میں تبدیلی لاکر سائلین کو ریلیف فراہم کریں۔
عوام سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوںکو کم کیاجاسکے تھانہ کی سطح پر سائلین کی حق رسی اور بلاتاخیرFIR کا اندراج کویقینی بنایاجائے مقدمہ درج ہوتے ہی ملوث ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کریں اور جوملزمان مفرورہیں ان کی گرفتاری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ریڈزکئے جائیں نیزکیٹگریAاوردیگر لسٹ ہائے کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر جاری مُہم کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیںعلاوہ ازیں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر یکم جون2014ء سے مویشی چوری کے خلاف جاری خصوصی مُہم میں ایسے تمام ملزمان جومویشی چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں ان کی گرفتاری کیلئے بھرپور تحرک کیاجائے ایس ڈی پی او اپنے اپنے سرکل میں گشت اور ٹھیکری پہرہ کے نظام کو مئوثر کریں تاکہ مویشی چوری میں ملوث ملزمان اورسماج دشمن عناصر کا کریک ڈائون کیا جا سکے۔
جبکہ دوران میٹنگ مجرمان اشتہاری ، مویشی چور ملزمان ، منشیات فروش اور دیگر مقدکات میں مفرورملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ایس ایچ اوز کوٹارگٹ دیاگیاڈی پی او نے کہا کہ حالیہ ماہ کے اختتام پر تمام ایس ایچ اوز کو دیئے گئے ٹارگٹ کے مطابق ان کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گاناقص کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو چارج شیٹ کیا جائے گا۔