اٹک، ڈینگی کے شبہ میں چار مریض ہسپتال داخل

Dengue

Dengue

کامرہ کینٹ (جیوڈیسک) ڈاکٹروں کا مریضوں کو راولپنڈی بھیجنے پر اصرار، لواحقین کا احتجاج چار مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک میں داخل، ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ناروا سلوک پر مریضوں کے لوا حقین کا احتجاج، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں محمد سلیم ساکن جسیاں اپنی بیٹی طیبہ کو ڈینگی کے شبہ میں چیک اپ کے لئے لایا جس پر ڈاکٹروں نے کہا کہ اسے راولپنڈی لے جائو اور ہمیں لکھ کر بھی دو کہ ہم خود اس کو راولپنڈی لیکر جا رہے ہیں۔

جس پر انکے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور لواحقین نے شدید احتجاج کیا اس سے قبل محمد سلیم کی دوسری بیٹی روما نہ بھی اسی مرض کی وجہ سے جاں بحق ہو چکی ہے۔ اس وقت ہسپتال میں ڈینگی کے چھ بستروں میں سے چار پر ڈینگی کے مریض موجود ہیں جنکا تعلق مرزا گائوں سے بتایا جا رہا ہے۔