اٹک: مٹھیال چوک کے قریب وین اورکار کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق

Attock

Attock

اٹک (جیوڈیسک) اٹک میں مٹھیال چوک کے قریب مسافر وین اور کار کی ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسافر وین کوہاٹ سے پنڈی جارہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔