زمین کا تنازعہ پسٹل سے فائر کر کے دوکاندار کو زخمی کر دیا اٹک (جی پی آئی) زمین کا تنازعہ پسٹل سے فائر کر کے دوکاندار کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق احمد گل عارف ولد عبدالحلیم قوم پٹھان سکنہ چھب نے تھانہ انجرا میں بیان دیا ہے کہ میں کریانہ کی دوکان کرتاہوں دوکان بند کر کے سو گیا رات گیارہ بجے دوازہ کھٹکا میں نے پوچھا کون ہو ،کامران ولد محمد خان نے کہا مجھے چینی ضرورت ہے دوکان کھولیں میںنے دوکان کھولی تو اس نے مجھے پکڑ کر پسٹل سے فائر کیا جس سے میں زخمی ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قرض لیکر جعلی چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ اٹک (جی پی آئی) قرض لیکر جعلی چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ تفصیلات کے مطابق شہزاد الحسن نقوی ولد سید لال حسین شاہ سکنہ کاملپور سیداں نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ سعادت اقبال ولد شاہ نواز سے میرے تعلقات تھے اسنے مجھ سے 4لاکھ چالیس ہزار چھ سو پچاس روپے قرض لیے رقم واپسی پراس نے مجھے چیک دیا جو کہ جعلی تھا عدالت کے حکم پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈینگی کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہی مہم کا آغاز اٹک (جی پی آئی) سیکرٹری یونین کونسل نمبر ایک ارشد اقبال نے یونین کونسل نمبر ایک کے حدود میں ڈینگی کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہی فراہم کی جس میں یونین کونسل نمبر ایک کے حدود میں کھڑے پانی کو تلف کرنے اور ڈینگی مچھر سے بچائو کے طریقے بتائے اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ صاف پانی کو گھروں اور باہر گلیوں میں کھڑا نہ ہونے دیں اگر ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں رابطہ کریںاس موقع پر سماجی شخصیت نکاح رجسٹرار یونین کونسل نمبر ایک ملک محمد اکرم نقشبندی نے عوام الناس کے ساتھ بھر پور رابطہ کیا اور پوری یونین کونسل میں اجلاس کی اطلاع دی۔