اٹک (جیوڈیسک) اٹک میں پی پی 16 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت شروع ہو گیا، شجاع خانزادہ شہید کے بیٹے جہانگیر خانزادہ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم کے درمیان مقابلہ ہے۔
ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، یہ نشست وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد خالی ہوئی تھی۔
پی پی سولہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار چھ سو انہتر ہے ،حلقے میں ایک سو سینتیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے چھتیس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔