اٹک : اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت اٹک میں ڈینگی کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، ٹی ایم اے، ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے،محکمہ صحت کے نمائندے نے بتایا کہ اس وقت ضلع بھر میں ڈینگی کا کوئی مریض موجود نہیں۔
ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ڈینگی کے علاج کی ادویات موجود ہیں تاہم گزشتہ سال کے ریکارڈ کے مطابق زیادہ حساس علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔