اسلام آباد(جیوڈیسک)اٹک ریفائنری، پاکستان میں مزید 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ریفائنری کی پیداواری صلاحیت میں 25 فی صد اضافہ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں اٹک ریفائنری اور کورین کمپنی ہنڈائی کے درمیان معاہدے پر دست خط کیے گئے۔
ریفائنری کے منتظم اعلی عادل خٹک کے مطابق معاہدے کے تحت ریفائنری کی پیداوار کو معیاری بنایا جائے گا۔ اٹک ریفائنری کی موجودہ پیداوار43 ہزار بیرل ہے جس میں مزید 10 ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ کیا جائے گا۔ پٹرول کی ماہانہ پیداوار 28 ہزار ٹن سے بڑھا کر 50 ہزار ٹن کی جائے گی۔اس کے علاوہ ریفائنری کے ڈیزل میں سلفر کی مقدار کم کرکے یورو ٹو۔ معیار اپنایا جائے گا۔