اسلام آباد (شہزاد حسین بھٹی سے) اٹک کے معروف سینئر صحافی و ماہنامہ اٹک نامہ کے چیف ایڈیڑسید تحسین حسین طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے انکی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
سید تحسین حسین پروفیسر سید ابرار حسین ، شاعرپروفیسر مشبر حسین اور سرجن ڈاکٹر سید وجاہت حسین کے بڑے بھائی تھے۔مرحوم اٹک کارپٹ کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شخصیت تھے۔
مرحوم صوم وصلواة کے پابند تھے اور کئی غرییوں اور ناداروں کی درپردہ مالی امداد بھی کرتے تھے اور اس کام کی تشہیر کے خلاف تھے۔مرحوم کچھ عرصہ جماعت اسلامی سے بھی منسلک رہے اور مذہبی رجحانا ت رکھتے تھے۔مرحوم کی وفات سے اٹک ایک عظیم صحافی اور دردد ل ر کھنے والی شخصیت سے محروم ہو گیا اور ان کی وفات سے اعلی اقدار پر مبنی صحافتی خلاپر کرنا مشکل ہو گا۔
مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے ہفت روزہ سین اسلام آباد کے دفتر میں خصوصی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جسمیں ہفت روزہ سین کے چیف ایگزیکٹو جاوید ملک، ایڈیٹرشہزاد حسین بھٹی، چیف ایڈیٹر محمد رمضان راجہ، ایگزیکٹو ایڈیٹر اقبال زرقاش ، گروپ ایڈیٹر وقاص احمد،ڈپٹی ایڈیٹر راجہ طاہر محمود،کالم نگارملک محمد ممریز، ڈاکٹر شجاع اعوان، ڈاکٹر پرویز اقبال، ارشاد علی ، جاوید کشمیری، حافظ عبدالحمید، ملک کامران،انجینئرملک عثمان، طارق بنگش، زبیر بنگش،اقبال صادق، میاں فاروق عنایت، آوازڈیویلپمنٹ فاونڈیشن کے ملک امجد، میا ں اکرم،مشتاق صدیقی، راشد علی، سید شاکر ا لقادری اور پروفیسر اظہر محمودنے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کی دعا اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔