اٹک: وین اور کار کے تصادم میں پانچ افراد جاں بحق

Attock

Attock

اٹک (جیوڈیسک) اٹک میں وین اور کار کے تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی سے پشاور جانے والی وین جی ٹی روڈ پر فقیر آباد کے قریب کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے اس سے ٹکرا گئی اور بجلی کے پول سے ٹکراتی ہوئی نیچے جا گری۔

حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اٹک منتقل کر دیا۔