لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور سنٹرل میڈیا ایڈوائزر انجینئر افتخار چودھری نے ٥٠٢ عوامی سیکریٹریٹ میں وفقد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار کی انتقامی کاروائیوں سے این اے ٥٢ اور پی پی ٦ کے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔
انہیں آبائی حلقے سے سرور خان نے دیس نکالا دیا ہے اس بار انشاء اللہ وہ یہاں سے بھی شکست کھائیں گے وہ یونین کونسل ساگری کے سابق چیئرمیں بابو غضنفر اقبال اور اسد چودھری کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے اپنی رہائیش گاہ ٥٠٢ عوامی سیکریٹریٹ پر گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور اللہ کے فضل سے آنے والے انتحابات میں پانامہ چوروں کے خلاف فیصلہ دیں گے۔
انہوں نے علاقے سے آئے ہوئے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایم پی اے کا چہرہ کسی کو یاد نہیں وقت آنے پر لوگ انہیں اس بے وفائی کا سبق یاد کرائیں گے۔انہوں نے کہا منکیالہ میں چودھری نثار نے ایک گائوں کی آدھی آبادی کو گیس کے کنکشن صرف اس لئے نہیں دیئے کہ انہوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا تھا۔اللہ نے چاہا تو چودھری نثار کو جلد شکست کا سامنا ہو گا۔انہوں نے عامر کیانی عطا ء اللہ شادی خیل میجر طاہر صادق کو اٹک میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔