اٹک: بسال میں کنویں کی صفائی کے دوران 4 مزدور ہلاک، ایک کو بچا لیا گیا

Attock

Attock

ٹک (جیوڈیسک) اٹک کے علاقے بسال میں صفائی کے دوران 5 مزدور کنویں میں گر گئے، 4 جاں بحق ہو گئے، ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔

بسال کے علاقے میں 2 سگے بھائی زاہد اور نثار کنواں صاف کر رہے تھے کہ اچانک رسی ٹوٹ گئی اور دونوں 160 فٹ گہرائی میں جاگرے، جن کی مدد کیلئے ناصر اور ذاکر نامی نوجوان بھی کنویں میں اتر گئے۔

جب چاروں افراد واپس نہ آئے تو پانچویں مزدور نے بھی کنویں میں اترنے کی کوشش کی، لیکن وہ راستے میں ہی بے ہوش ہو گیا۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کنویں سے 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لیں۔