اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے اٹارنی جنرل کے جواب پر سپریم کورٹ میں اعتراضات داخل کرا دیے ہیں۔جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے سربراہ ان کے مخالف ہیں۔
سپریم کورٹ قانونی مفادات کا تحفظ کرے پرویزمشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے ذرائع کو بتا یا کہ پرویز مشرف کی جانب سے جمع کرائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ تاثرہے کہ ساری عدلیہ ان کے خلاف ہے۔ معاملہ عدالت میں ہے، ذرائع روزانہ ان کا ٹرائل کر رہا ہے۔ موجودہ حکومت اور اس کے سربراہ ان کے مخالف ہیں۔ انھیں انصاف کہاں سے ملے گا۔