پرکشش خواتین سگریٹ نوشی نہ چھوڑنے کا سبب قرار

Attractive, Women

Attractive, Women

نیویارک (جیوڈیسک) خوبصورت خواتین مردوں کو گھٹنے کے بل ہی جھکنے پر مجبور نہیں کردیتیں بلکہ وہ ان کی قوت ارادی اور عزم کو بھی کمزور کردیتی ہیں۔ یہ دلچسپ انکشاف ایک نئی تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو مرد تمباکو نوشی چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں ان کی ساری محنت اس وقت مٹی میں مل جاتی ہیں جب ان کے سامنے پرکشش خواتین اپنے جلوے بکھیرتی ہیں۔

تائیوان کی کاﺅسیونگ میڈیکل یونیورسٹی کے زیرتحت ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی پرکشش چہرے کا نظارہ مردوں کے ذہن کو شریک حیات یا بیوی کی جانب لے جاتا ہے جو کہ ان کے لیے مستقبل قریب کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ نکوٹین کی فوری طلب سے ملنے والی تسکین کی شدت بھی بڑھ جاتی ہے اور سگریٹ چھوڑنے کا عزم یا ارادہ ہوا میں اڑ جاتا ہے۔

محققین نے اس حوالے سے تجربات کرتے ہوئے 76 سگریٹ نوشی چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو دو گروپس میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک گروپ کو بہت زیادہ پرکشش خواتین کی تصاویر دکھائی گئیں جبکہ دوسرے گروپ کے حصے میں اوسط شکل والی خواتین کے چہرے آئے۔

اس کے بعد معلوم ہوا کہ پرکشش چہرے سے مردوں کی توجہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کی بجائے محبت اور دیگر تعلق کی جانب زیادہ مرکوز ہوگئی اور اس لت میں کمی کی بجائے مزید دوگنا اضافہ ہوگیا۔

اس کے مقابلے میں دوسرے گروپ کو عام چہروں والی خواتین کی تصاویر سے یہ فائدہ ہوا کہ انہیں اپنی عادت ترک کرنے میں کافی حد تک کمی ملی۔ محققین نے تحقیق کا اختتام اس دلچسپ مشورے پر کیا ہے کہ ضروری نہیں جو چیز خوبصورت ہو وہ ہمیشہ اچھی بھی ثابت ہو۔